عطا تارڑ کا تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع


لاہور(صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے  لئے  لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

معاون خصوصی عطا تارڑ نے وکیل کے ذریعے لا ہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی، درخواست میں چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر اور پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

عطاتارڑ نے درخواست میں موقف دیا ہے کہ کھیلوں کے گرائونڈز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، آسٹرو ٹرف کو سمیٹنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

عدالت فوری طور پر ہاکی گرانڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔