ڈالر مزید سستا،213 روپے کا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز)ڈالر  مسلسل گراوٹ کا شکار جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 63 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 25 پیسے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 241 پوائنٹس اضافے کے بعد 42485 ہو گیا۔