اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے پاکستان میں کرغزستان کے سفیر اولین بیک نے منسٹر آفس میں ملاقات کی۔ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان باہمی تجارت اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔کرغز سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو شیلڈ پیش کی۔سید نوید قمر نے بھی کرغزستانی سفیر کو تحائف پیش کیے۔