ایف آئی اے کا شہباز گل کے موبائل کا فرانزک کرانے کیلئے لیبارٹری سے رابطہ


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل  کے موبائل فون کا فرانزک  کرانے کے لئے لیبارٹری سے رابطہ کیا ہے جبکہ بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبر کی سی ڈی آر نکلوائی جا ئیگی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان دیا اس کی پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے اور شہباز گل نے لکھی ہوئی تحریر کہاں سے دیکھ کر پڑھی اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔