انٹربینک میں ڈالر سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی


  کراچی (صباح نیوز)امریکی مسلسل گراوٹ کا شکار ،روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے ، انٹربینک میںڈالر219 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

فاریکس ڈالرایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 41 پیسے سستا ہو کر 219 روپے 50 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 219 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میںکاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے بعد 42612 ہو گیا ۔