سبسڈی پر چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے فی کلو تک اضافہ


اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمت میں اڑتالیس روپے کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف دالیں 48 روپے فی کلو تک مہنگی کی گئی ہیں، کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کالے چنے کی قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 220 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دال مسور 40 روپے اضافے بعد 310 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جب کہ لال لوبیا 35 روپے مہنگا کرکے نئی قیمت 270 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب ثابت مسور بھی 35 روپے مہنگی میسر ہوگی اور اس کی نئی قیمت 310 روپے فی کلو ہوگئی ہے، دال مونگ 30 روپے اضافے بعد 200 روپے فی کلو میں ملے گی، جب کہ دال چنا کی قیمت 190 روپے سے بڑھا کر 220 روپے کر دی گئی ہے۔