واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 7 ہزار تک جا پہنچی ۔
واشنگٹن، نیویارک اور جارجیا میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔بائیڈن انتظامیہ نے بیماری کے سبب ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے اطلاق سے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے ہنگامی امداد جاری کی جاسکے گی۔
ماہرین نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلتی منکی پاکس کی وبا کو روکنا چیلنج بن گیا ہے اور منکی پاکس کے پھیلا ئوکو روکنا شاید اب ممکن نہیں رہا۔