الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں،شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ا لیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا چاہتی ہے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں جان نہیں۔دنیا میں تیل،گندم اور کاٹن کی قیمت کم ہو گئی لیکن حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی بھوکی 13 جماعتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔سیاسی انتشار اور خلفشار بڑھ رہا ہے۔