عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کا اثاثہ محب وطن پاکستانی ہیں جبکہ مخالفین کو محب وطن پاکستانیوں کے پیسے ملک میں لانے سے تکلیف ہے اور پاکستان کا پیسہ باہر لے جانے پر ناز ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ انکے اربوں کھربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک ہیں۔