انٹربینک میں چوتھے روز بھی ڈالر سستا،ڈالر 224 روپے 20 پیسے کا ہوگیا


کراچی (صباح نیوز)انٹربینک  میں چوتھے روز بھی روپے کی قدر مستحکم رہی ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 4 روپے 6 پیسے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی کی قدر میں 4 روپے60 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 224 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں مقامی کرنسی کی قدر میں 9 روپے 59 پیسے یا 4.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ کئی برس کے بعد اس کی قدر میں سب سے بڑا اضافہ تھا، اس اضافے کے بعد 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی اضافے کا جحان رہا ۔ کے ایس ای 100انڈیکس  424پوائنٹس یا 1.03فیصد اضافے کے ساتھ 41ہزار 493پوائنٹس پر پہنچ گیا۔