اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے با عث ملک بھر میں مزید9مریض انتقال کر گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 806نئے کیسز رپورٹ ہوئے
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات 30499ہو گئیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار949ٹیسٹ کئے گئے جس میں 806افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ نے کہا کہ کورونا کے 160 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.85ریکارڈ کی گئی۔