پاکستان ملک میں ہمیشہ سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا منتظر ہے، انجینئر خرم دستگیر خا ن


اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خا ن سے پاکستان میں آسٹریا کے سفیر نکولس کیلر، مس ایسرا ڈیرے۔ڈپٹی ہیڈ آف مشن ترک ایمبیسی، فتح سیوک،اسسٹنٹ جنرل منیجر لیمارک ترکی، ایرگن کورے( لیمارک ترکی) اور ساجد الرحمن اسسٹنٹ منیجر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈریٹز ہائیڈرو نے ملاقات کی –

وزیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ یہاں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا منتظر ہے اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ترکی کی تعمیراتی کمپنی لیمارک کئی سالوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہے۔ یہ ترکی کی معروف ڈیم تعمیراتی کمپنی ہے اور اس نے پوری دنیا میں 28 ڈیم مکمل کیے ہیں۔ ہائیڈرو اینتریزڈیم کی جگہوں پر ہائیڈرو مکینیکل کام کرتی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کے دوران ترک کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات پاکستان کے ہائیڈرو پاور سیکٹر میں تعاون اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں اور امکانات تلاش کرنے کی انہی کوششوں کا تسلسل ہے ۔وزیر برائے بجلی انجینئر خرم دستگیر خا ن نے کمپنیوں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ لیمارک کمپنی آنے والے دنوں میں اپنی تجویز پیش کرے گی جس پر دونوں اطراف سے مزید بات چیت کی جائے گی۔