حکومت کو موجودہ ملکی صورتحال کی کوئی پرواہ نہیں، اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت کو موجودہ ملکی صورتحال کی کوئی پرواہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے لئے تباہ کن صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر ایک اعشاریہ 2بلین ڈالر کم ہوگئے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 4ہفتوں میں چین سے لئے گئے 2.3میں سے تقریبا ً2بلین ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔