پاک، اٹلی تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید وسعت لانا ہو گی، حنا ربانی کھر


اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک، اٹلی تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید وسعت لانا ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اطالوی سفیر آندریاس فیراریس کی وزارت خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے پاکستان اور اٹلی کے مابین دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، حنا ربانی کھر نے کہا کہ اٹلی کی جی ایس پی پلس تشخص کے لئے پاکستان کی کلیدی حمایت پر مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک، اٹلی تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید وسعت لانا ہو گی، دونوں ممالک کو سفری سہولیات بہتر، عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہو گا۔