سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فاشزم کی عملی تصویر اس وقت سندھ حکومت میں نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے۔