محسن بٹ نئے ڈی جی ایف آئی اے تعینات ،وفاقی کابینہ کی منظوری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلی سطح پر تبادلہ کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وفاقی کابینہ نے تین ماہ میں ہی رائے طاہر کی جگہ محسن بٹ کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

محسن بٹ پولیس سروس گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، سابق ڈی جی ایف آئی اے رائے طاہر کو نیشنل کو انسداد دہشتگردی کا نیشنل کوآرڈینیٹرتعینات کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے تقرری کی منظوری دے دی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے 20 اپریل کو رائے طاہر حسین کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا تھا۔