ڈالرکی بے قدری جاری ،انٹربینک میں 239 روپے کا ہو گیا


کراچی(صباح نیوز)ملک میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4روپے 7پیسے مہنگا ہو کر 237روپے کا ہو گیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 239روپے کا ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں تیسرے روز 100انڈیکس 158پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40052 کی سطح پر پہنچ گیا۔