ججز تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا


اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ میں خالی عہدوں پر ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں عدالت عظمی میں ججز کے خالی عہدوں کے لیے ہائی کورٹس کے5جج صاحبان کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف اس وقت علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں، جس کی وجہ سے وہ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے رکن جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھا تھا، جس میں اجلاس کوموخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔