ایک مشن مکمل ، دوسرے کے لیے جان کی بازی لگائیں گے، مونس الٰہی


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ایک مشن پورا ہو گیا، اب دوسرے مشن کے لئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے۔

مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سٹیٹس دیتے ہوئے پرویز الٰہی کی حلف برداری کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر بھی شیئر کی، جہاں وہ 2018ء میں وزیراعظم کا حلف لے رہے ہیں۔

مونس الٰہی نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ اب عمران خان کو بطور وزیراعظم واپس کرسی پر لے کر آئیں گے۔