سال 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ میں ذرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ استعفیٰ دیتے اور (ن) لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی، اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب عوام نے آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا ڈپٹی سپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی اب انفرادیت کا دور ہے، ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے، 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔