وزیراعلی پنجاب کیس،سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب کے کیس سے متعلق سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرزکو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلے کی اجازت ہے،

اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کے فریقین داخل ہوسکیں گے۔ سپریم کورٹ کے روم نمبر6 اور 7 میں اسپیکرز کے ذریعے عدالتی کارروائی سنی جاسکے گی۔