فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ، حامد خان


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ، صدر مملکت کا آئین کے خلاف بات کرنا ان کے عہدے کے خلاف ہو گا۔

ایک نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے، پہلے بھی فیصلہ پانچ ججوں کی بینچ نے کیا تھا، مناسب یہی ہے کہ پانچ ججوں کا بینچ بننا چاہیے۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کس کو ووٹ دینا ہے، آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں، جو بھی ہونا ہے آئین کے اندر ہونا ہے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ صدر مملکت کا آئین کے خلاف بات کرنا ان کے عہدے کے خلاف ہو گا، صدر مملکت بتا دیں کہ آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کہاں لکھا ہے۔