وزیراعظم کی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔

افضل بٹ کا پی ایف یو جے کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے، دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں،امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،

میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں،میڈیا اور صحافی برادری کو سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔