شدید بارشیں ،وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،

وزیراعظم کی این ڈی ایم کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کرنے کی ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں،مشکل صورتحال میں سندھ حکومت کو وفاق ہرممکن مدد فراہم کرے گا ۔