ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا لیگی ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کاشف چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی،

کاشف چوہدری نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی، ہائی کورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائی کورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا، کاشف چوہدری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے،