عوام کی اکثریت ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور سودی معیشت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔نصر اللہ رند ھاوا


اسلام آباد(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ معیشت میں بہتری لانے کے لیے سب سے پہلے سودی نظام کو خیرباد کہنا ہو گا، استعمار کے وفادار حکمران آئین پاکستان اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سودی نظام جاری رکھنے پر تُلے ہوئے ہیں۔،جماعت اسلامی اللہ اور اس کے رسولۖ کے احکاما ت کے خلاف جنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ کرے گی،

اپنے یبان میں  انھوں نے کہا عوام کی اکثریت ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ اور سودی معیشت کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت فی الفور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں کی گئی اپیل کوواپس لینے کا اعلان کرے اور معیشت کو اسلامی بنانے کا روڈمیپ دے۔،

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا اقتصادی اور سماجی بحرانوں کی ذمہ دار مو جو دہ اور سابقہ حکومتیں ہیں، بے روزگاری، مہنگائی، لوڈشیڈنگ کے مسائل انہی حکمرانوں نے پیدا کی، جماعت اسلامی ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پرامن احتجاج کے ذریعے جدوجہد جاری رکھے گی۔