یاسین ملک پر جاری ظلم کشمیریوں کی نمائندہ آوازیں دبانے کا مذموم ایجنڈا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت رہنما محمد یاسین ملک پر جاری ظلم وستم بھارتی حکومت کے کشمیریوں کی نمائندہ آوازیں دبانے کے مذموم ایجنڈا کا حصہ ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت کیسزاورقابل شرم ٹرائل کے ذریعے بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے اورجس طریقہ سے سیاسی کارکنوں کے حقوق کی پامالی کررہا ہے ، یہ انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔