ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔

سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ زرداری سیاست کے دن گزر گئے، عوام اب غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔