تحریک انصاف نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی مسترد کر دی


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔ نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا، آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے،

یہ بات انھوں نے انھوں نے ایک بیان میں کہی۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، آفتاب سلطان سے گزارش ہے عہدے کو قبول نہ کریں۔  آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے، نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا،

آفتاب سلطان نوازشریف دورمیں ڈی جی آئی بی تھے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آفتاب سلطان کی مدت میں نوازشریف نے 2 بار توسیع کی، نیب کیسز کو ختم کرنے کیلئے شریف فیملی اقتدار میں آئی، موجودہ نظام میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں، جانبدار اورذاتی ملازمین عہدے قبول کر رہے ہیں۔