معیشت کی بحالی کیلئے سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیاسی ایڈو نچرنے یہاں پہنچایا ہے ،عمران خان نے ملک سنبھالا ہوا تھا اب بھی نظرثانی کریں اور سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے فریم ورک بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی صرف سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔