الیکشن کمیشن کوعمران خان، اسد عمر کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔

جمعرات کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جلسے میں شرکت کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم میں 22 اگست تک توسیع کردی۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔