درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی،مفتاح اسماعیل


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ۔

مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر سٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں درآمدات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت اس ماہ درآمدات کنٹرول میں آگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔