کراچی(صباح نیوز)پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی سے سٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر مندی کا رجحان رہا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی۔
کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 609پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی تاہم بعد میں مارکیٹ کچھ بہتر ہوئی۔
آخری اطلاعات تک کے ای ایس 100انڈیکس میں 427پوائنٹس سے زائد کی کمی سے 41640پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔