صدر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیینۖ اتھارٹی بل 2022 کی توثیق کردی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیینۖ اتھارٹی بل 2022 کی توثیق کردی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیینۖ اتھارٹی بل 2022 کی توثیق کردی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ بل کے تحت رحمت اللعالمین و خاتم النبیینۖ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔