صدرنے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی سینیٹ کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ایئر فورس، ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی سینیٹ کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ایئر وار کالج کے سینیٹ ممبران میں صدر مملکت ، چیف آف ایئر سٹاف ، پی ایس او ٹریننگ اور صدر ایئر وار کالج بحیثیت ایکس آفیشو ممبران شامل ہیں،

ممبران میں ایک وفاقی حکومت کا نمائندہ اور متعلقہ شعبوں کے 4 ماہرین بھی شامل ہیں ،سینیٹ ممبران میں 1 ایلومنائی ، تدریسی شعبے کے 2 نمائندے اور 4 فیکلٹی ممبران بھی شامل کئے گئے،ایچ ای سی ا نمائندہ ، رجسٹر ار اور ڈائریکٹر کیو ای سی بھی بطور ممبران تعینات کیا گیا،

صدر مملکت پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ ایکٹ 2021  کے تحت ادارے کے پیٹرن ہیں،صدر مملکت نے ممبران کی تعیناتیاں ایکٹ کے سیکشن (8)تین کے تحت کیں۔