سندہ میں لسانی فسادات پر سخت تشویش ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک نصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندہ میں لسانی فسادات پر سخت تشویش ہے، معاملے پر انتہائی ذمہ داری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ سندہ میں لسانی فسادات پر سخت تشویش ہے، اس معاملے پر انتہائی ذمہ داری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ بحیثیت ملک کی واحد قومی جماعت تحریک انصاف ملک میں باہمی اتحاد اوریگانگت کی داعی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے حالات کو فوری معمول پر لایا جائے۔