اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی، مریم نواز


لیہ(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی۔عوام کے رونے کے دن ختم اور عمران خان کے شروع ہوچکے ہیں،17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا،

لیہ میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلے گی، جب تک اس ملک میں ترقی نہیں آئے گی مریم نواز آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو مشکل فیصلے کرنے تھے کر لیے،اب اچھے دن آنے والے ہیں، اب اچھے دن دستک دے رہے ہیں، آنے والے چند گھنٹوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے عوام جانتے ہیں یہ تباہی لانے والے کا نام عمرا ن خان ہے جس نے حکومت جانے کا پتہ چلنے پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گرا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دوں گا لیکن کسی کو گھر نہیں ملا، کرپشن تو ختم نہیں ہوئی کہیں سے فرح خان نکل آئی اور کہیں سے بشری بی بی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں خیبرپختونخوا جیسی صورتحال ہوتی تو ہم سب عوام کی خدمت میں حاضر ہوتے، خیبر پختونخوا میں لوگ لاواث ہیں اوریہ پنجاب میں آگر گالیاں نکالتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشاور،مردان اور صوابی ڈوب گئے ،عمران خان یہاں پنجاب کو ڈبونے آ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا جو پاکستان کی ترقی کاسب سے بڑا منصوبہ تھا جب کہ عمران خان نے جی پیک بنایا۔عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہیں بلکہ اللہ تعالی کی شان دیکھ رہی ہوں، کیوں کہ میں نے جو عوام کا جم غفیر دیکھا، انہوں نے اپنا ریکارڈ خود ہی توڑ دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 17جولائی کو لیہ میں شیر شیر کی آواز آئے گی، ہمارا مقابلہ کسی گیڈر سے نہیں بلکہ گیڈرکی لائی ہوئی مہنگائی،کرپشن سے ہے، پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے، یہ فتنہ خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس شخص نے پنجاب کو لوٹنے کیلئے گھرکی خواتین کو لگایا ہوا تھا، یہ کیسا جہاد ہے جس کے فنڈ کیلئے بشری بی بی اور فرح کو رکھا ہوا تھا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سی پیک بنایا جو پاکستان کی ترقی کا سب سے بڑا منصوبہ تھا، عمران خان چار سال تک حکمرانی کرتے رہے اور انہوں نے گوگی، پنکی اکنامک کوریڈو بنایا، اس نے جی پیک بنایا اور پنجاب کی ترقی کے پیسے سے بنی گالہ منی گالہ بن گیا۔لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ روز دیکھا عمران خان رو رہے ہیں، جب لوگ آٹے اور چینی کو ترستے تھے اس وقت تمہیں رونا نہیں آیا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے ہوئے تمہیں رونا نہیں آیا، فرح خان پنجاب کو لوٹ کر کھا رہی تھی تب رونا نہیں آیا، عمران خان یاد رکھو عوام کے رونے کے دن ختم ہو گئے، اب تم نے رونا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حمزہ نے پنجاب بھر میں 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مفت کر دی، تو عمران خان وزیراعلی پنجاب کے اس اقدام کو روکنے کیلئے عدالت چلے گئے، عمران خان کچھ بھی کر لے آج نہیں تو 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کو یہ سہولت مل کر رہے گی، پنجاب اور پاکستان کے عوام جانتے ہیں یہ تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے حکومت جانے کا پتہ چلنے پر پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گرا دیں، اب کہتا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرو، تمہارا قیمتیں کم کرنے سے کیا تعلق ہے، شہباز شریف نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے کرلیے، اب اچھے دن آنے والے ہیں، اب اچھے دن خود دستک دے رہے ہیں، آنے والے چند گھنٹوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی، اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا، اور ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ جیتے گی نہیں بلکہ جیت چکی ہے،