کشمیریوں نے بھارتی ظلم وستم کے باوجود آزادی کی شمع زندہ رکھا ہوا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم شہداء کشمیر، کشمیریوں کی جانب سے اپنے ناقابل تردید اور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کئے گئے حق خود ارادیت کے لئے دی گئی قربانیوں کی یاد دہانی کرواتا ہے ۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہباشریف نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں دیں، یوم شہدائے کشمیر ان قربانیوں کی یاد دہانی کراتا ہے، بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی شمع کو کشمیریوں کی نسلوں نے بھارت کی جانب سے مظالم اور ظلم وستم کے باوجود زندہ رکھا ہوا ہے۔