عید پر بارہ کہو سے مری تک شٹل بس سروس چلانے کا اعلان


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے عید پر بارہ کہو سے مری تک شٹل بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ بارہ کہو سے مری کیلئے 15 بسیں چلائی جائیں گی، بس سروس عیدالاضحی کے 3 دن چلے گی،

بس سروس بارہ کہو گرین لائن بس اسٹینڈ سے چلے گی، 100 روپے فی مسافر کرایہ چارج کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بتایا کہ سفر کرنے والی فیملیز کو مری میں فری شٹل سروس دی جائے گی