شہریار آفریدی کو یقین ہے رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات کیس درست ہے،فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی اور وزیراعظم ہاؤس کو دی جانیوالی بریفنگز میں بار بار بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ سے ہیروئن برآمد ہوئی اور اس کے تمام ثبوت موجود ہیں، شہریار آفریدی اپنے محکمے کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر بات کر رہے تھے اور انہیں اب بھی یقین ہے کہ کیس درست ہے۔

ان خیالات کااظہارفواد چوہدری نے آج ٹوئٹر پر جاری اپنے میں کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی نظر میںرانا ثناء اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس جھوٹا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب اے این ایف کے متعلقہ اہلکار کیس کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دینے آئے تو میرے سوالات پر وہ ناراض ہو کر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔