پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سربراہ جے یو آئی سے ان کی خیریت دریافت کی


اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علی محمد خان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،  انھوں نے سربراہ جے یو آئی ف سے ان کی خیریت دریافت کی۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ،ایک دوسرے کے دکھ دردر میں شریک ہونا اور اسے بانٹنا موجودہ دور میں بہت ہی عمدہ بات ہے،

  انسانیت کا یہی جذبہ لیے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان پی ٹی آئی کے سیاسی حریف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کرنے  ان کے گھر پہنچے، علی محمد خان نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی بیمار پرسی کی، اور طبیعت میں بہتری کے حوالے سے پوچھا،  اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے علی محمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت بہت بہتر ہو چکی ہے۔