اسلام آبادہائیکورٹ ،ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز،کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر


اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اوران کے خاوند کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 21 جولائی کو ان اپیلوں پر سماعت مقرر کی ہے، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی ان اپیلوں کی سماعت کریں گے، فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے اپیلوں میں فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔