حکومت نے 25 ارب ڈالر کی معیشت زمین پر گرا دی، بابراعوان


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے 25 ارب ڈالر کی معیشت زمین پر گرا دی، بجلی، ڈیزل، گیس اور مہنگائی بم گرایا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ، گورنر، کابینہ کیخلاف مقدمات درج کئے اور جو شہر اور تھانے کی حدود میں داخل بھی نہیں ہوئے ان کیخلاف بھی مقدمات درج ہوئے۔

بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے 25ارب ڈالرکی معیشت زمین پر گرا دی، بجلی، ڈیزل، گیس اور مہنگائی بم گرایا، یہ آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کیلئے ان سے ناک کی لکیریں نکلوا رہے ہیں۔