آئی ایم ایف سے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے پا جائیں گے،مصدق ملک


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے پا جائیں گے،بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے،  پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں۔  آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے ہو جائیں گے پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ اقتصادی طور پر تھوڑی مشکلات ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا، ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت کئی حکومتی رہنما آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی بابت مختلف مدتیں بتا چکے ہیں۔