آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات اگست میں تین مراحل میں ہوں گے،الیکشن کمیشن


مظفرآباد،۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات اگست میں تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مظفرآباد ڈویژن میں 20 اگست،پونچھ میں 25 اور میرپور میں 30 اگست کو پولنگ ہوگی ،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے حکومت کو بھی شیڈول پر مشاورت کے لئے خط لکھ دیا گیا

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق انتخابات تین مرحلوں میں کروائیں جائیں گے جس کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں 20 اگست، میرپور ڈویژن میں 25 اگست جبکہ پونچھ ڈویژن میں 30اگست 2022 کو پولنگ ہوگی

سیکٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر نے سیکرٹری قانون کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ مصدرہ 21 دسمبر 2021 کے مطابق رواں سال 31 اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے تینوں ڈویژنز میں انتظامات اور امن و امان کی بہترین انجام دہی کے لئے لازمی ہے کہ تین مراحل میں ڈویژنل سطح پر پولنگ کا انعقاد کیا جائے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کی مشاورت سے20 تا 30 اگست 2022 پانچ پانچ ایام کے وقفے سے الیکشن انعقاد کی تواریخ طے کی ہیں تاہم الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 125 اے کی ذیلی دفعہ 3 کے تحت الیکشن کمیشن حکومت کی مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا شیڈول جاری کرے گا لہذا حکومت الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول پر رضامندی سے مطلع کرے تاکہ چیف الیکشن کمشنر شیڈول کا باضابطہ اعلان کریں۔