وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرمملکت حنا ربانی کھر کی ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیرِ اعظم  شہباز شریف سے وزیرمملکت  حنا ربانی کھر  نے ملاقات کی، ملاقات میں خارجہ امور خصوصا ریجنل ڈپلومیسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  سے وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے  اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں حنا ربانی کھر نے وزیرِ اعظم کو دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے کیگالی ،روانڈا میں حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی، پاکستان کے خارجہ امور، خاص کر ریجنل ڈپلومیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔