الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور اوورسیز کے ووٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی ہائیکورٹ میں چیلنج


اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن ایکٹ میں ترمیم اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آبادہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست نامکمل قراردے دی۔درخواست عارف چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عارف چوہدری سے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی قرارداد کہاں ہے، جہاں ایکٹ چیلنج کرنے کا کہا گیا ۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس درخواست کے ساتھ صرف اتھارٹی لیٹر لگاہے ، قرارداد کی کاپی پیش کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو قرارداد کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نامکمل قراردے دیا۔