وزیراعظم سے وزیر ریلوے کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے ہفتہ کے روز لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلویز اورہوابازی کے شعبوںمیں اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران COVID ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔