آئین کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری نیا “نظریہ ضرورت” ہے: سینیٹر عرفان صدیقی


اسلام آباد( صباح نیوز)آئین اور قانون کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری عہد حاضر کا “نظریہ ضرورت” ہے۔ یہ بات مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہی ہے۔

بظاہر پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب پر سپریم کورٹ کے مصالحانہ فیصلے کے پس منظر میں سینٹر صدیقی نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ “تحریری آئین اور قانون کے ہوتے ہوئے سب سے بڑی عدالت، سپریم کورٹ آف پاکستان کا ،یونین کونسل یا فیملی کورٹ کی مصالحتی کمیٹی اور گاوں کی پنچایت کی سطح تک آ جانا اور اس پر جج صاحبان کا فخر بڑا المیہ ہے-” اپنے ٹویٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید لکھا کہ “آئین و قانون کی پاسداری کے بجائے فریقین کی دلداری عہد حاضر کا نظریہ ضرورت ہے-“