صدرعارف علوی کا ترکیہ کے سکالرشیخ محمود آفندی کے انتقال پر اظہار افسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترکیہ کے عظیم اسلامی سکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

صدرعارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ ترکیہ کے عظیم اسلامی سکالر اور صوفی شیخ محمود آفندی کے انتقال پر انتہائی صدمہ ہوا،انہوں ساری زندگی اسلام کی احیاء اور خدمت میں گزاری۔شیخ محمود آفندی ہزاروں علما کے استاد تھے۔ میں انکے خاندان اور ترکی کے عوام سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔